مختلف سکولوں کے طلباء کا نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ

بدھ 22 فروری 2017 18:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ عبدالمالک فیروزوالا‘ شیخوپورہ کے طلباء نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم لاہوراور الفرید ایلیمنٹری سکول‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ،جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لاہور کالج آف بزنس اینڈ سائنسز‘ جلوموڑ‘لاہور‘پاک پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی‘ تاج باغ‘ لاہور‘گورنمنٹ گلبرگ ہائی سکول‘ لاہور کینٹ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ صدیق پورہ‘ بادامی باغ‘لاہور‘گورنمنٹ ہائی سکول‘ حنیف پارک‘ بادامی باغ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان ‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد556تھی ۔

متعلقہ عنوان :