لاہورہائیکورٹ بار الیکشن ، پولنگ کے روز سپورٹرز پر وو ٹ مانگنے پر پابندی ہو گی،چیئرمین الیکشن بورڈ

بدھ 22 فروری 2017 18:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) لاہورہائیکورٹ بار کے الیکشن کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولنگ کے روز امیدوار وں اور انکے سپورٹرز پر وو ٹ مانگنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، اس سلسلے میں چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ جاوید اقبال نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، جس کے مطابق پچیس فروری کوپولنگ کے روز امیدوار وں کے سپورٹرز کی جانب سے اشتہاری کارڈ تقسیم کرنے ،لائنیں بناکر امیدوار کے سپورٹرز کے ووٹ مانگنے پر پابندی ہو گی،تمام ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے شناختی کارڈ یا بار کی ممبر شپ کا کارڈ ساتھ لائیں گے،بذریعہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :