سوات اورگردونواح میں4.1شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 فروری 2017 17:51

سوات اورگردونواح میں4.1شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا
سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) : سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف میں مبتلالوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر سڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.1 جبکہ زلزلے کی گہرائی 138کلومیٹر ریکارڈکی گئی ہے۔زلزلے کامرکز ہندوکش کاپہاڑی علاقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :