لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں کی نظر بندی کے خلاف درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا

بدھ 22 فروری 2017 18:11

لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں کی نظر بندی کے خلاف ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوہ کے امیر پروفیسر حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرودرخواست گزاروں کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر حافظ سعید کو نظر بند کیا۔نظر بندی سے قبل حافظ سعید کے خلاف شواہد بھی نہیں دئیے گئے۔