جامعہ سندھ جامشورو،اسکالر محمد یوسف سیلرو کا فائنل ایم فل سیمینار پیرکو ہوگا

بدھ 22 فروری 2017 18:11

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) جامعہ سندھ جامشورو کی نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل نے اپنے ایک اعلامیہ میں واضع کیا ہے کہ کیمیکل سائنس شعبے کے اسکالر محمد یوسف سیلرو کا فائنل ایم فل سیمینار پیر 27 فروری 2017ء کو صبح 9بجے ڈین نیچرل سائنسز کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکالر کے سپروائیزر پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار لغاری، جبکہ معاون سپروائیزرز ڈاکٹر آفتاب احمد کاندھڑو اور ڈاکٹر کامران ابڑو بھی موجود ہونگے۔ نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :