Live Updates

فوجی عدالتوں کاقیام:سیاسی جماعتیں یک نکاتی ایجنڈے پرمتفق نہ ہوسکیں

پیپلزپارٹی نےفوجی عدالتوں میں توسیع کابائیکاٹ کردیا،جبکہ پی ٹی آئی نےفوجی عدالتوں سےمتعلق نئےحکومتی مسودےکومستردکردیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 فروری 2017 17:48

فوجی عدالتوں کاقیام:سیاسی جماعتیں یک نکاتی ایجنڈے پرمتفق نہ ہوسکیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) : فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق سیاسی جماعتیں یک نکاتی ایجنڈے پرمتفق نہ ہوسکیں،فوجی عدالتوں کاپیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے نیاحکومتی مسودہ مستردکردیا۔ ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں سے متعلق پالیمانی رہنماؤں کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں فوجی عدالتوں کے قیام کے سلسلے میں غوروخوض کیاگیا۔

تاہم فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق سیاسی جماعتیں یک نکاتی ایجنڈے پرمتفق نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث فوجی عدالتوں کاپیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے نیاحکومتی مسودہ مستردکردیاہے۔پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے عمل کابائیکاٹ کردیا۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نوید قمرکاکہناہے کہ کل پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے۔شازیہ مری تحفظات سے آگاہ کرکے واپس آگئی تھیں۔تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت فوجی عدالتوں کے قیام کوسیاست کی نظرکرناچاہتی ہے۔حکومت کوچاہیے نئے مسودے کی بجائے پہلے سے موجودقانون میں بہتری لائی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :