سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت حسین کی پابندی کے خلاف دائر درخواست سپریم کورٹ کے حکم کے بعد غیر موثر ہونے پر نمٹادی

بدھ 22 فروری 2017 17:52

سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت حسین کی پابندی کے خلاف دائر درخواست سپریم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت حسین کی پابندی کے خلاف دائر درخواست سپریم کورٹ کے حکم کے بعد غیر موثر ہونے پر نمٹادی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پابندی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں نجی ٹی وی کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو پیمرا کونسل آف کمپلین میں پیش ہونے کاحکم دیا تھا۔درخواست گزار نے پابندی سے متعلق پیمرا کے حکم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا ۔پیمرا نے عامر لیاقت کے پروگرام میں نفرت انگیز گفتگو پرپابندی لگائی تھی۔