سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کے ملزم نعیم ساجد عرف پینا کی پاسپورٹ کی واپسی کے حوالے سے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

بدھ 22 فروری 2017 17:52

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کے ملزم نعیم ساجد عرف پینا کی پاسپورٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا کے ملزم نعیم ساجد عرف پینا کی جانب سے پاسپورٹ واپس کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فریقین کو 24فروری کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی عدالت میں سانحہ صفورا کے ملزم نعیم ساجد عرف پینا کا پاسپورٹ واپس کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت درخواست گذارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملٹری کورٹ نے ملزم نعیم ساجد کو سانحہ صفورہ کیس میں بری کردیا تھا لیکن ضبط کیا گیا پاسپورٹ واپس نہیں دیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس دلایا جائے ۔ عدالت میں پراسیکوٹر نے کہا کہ اے ٹی سی میں سانحہ صفورہ کے دیگر ملزمان کا ٹرائل شروع ہونے سے پہلے ملزم نعیم ساجد کا پاسپورٹ واپس نہ کیا جائے جب کہ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر 6 نے ملٹری کورٹ سے ملزمان کے ٹرائل اور فیصلے کی کاپی مانگ رکھی ہے جو ابھی تک موصول نہیں ہے جیسے ہی کاپی مل جائے گی ملزمان کا ٹرائل شروع کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد ایڈوکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر کو24 فروری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :