سندھ ہائی کورٹ نے ڈیپ سی ٹرالرز کو لائسنس جاری کرنے سے متعلق دائردرخواست پروفاقی حکومت سے 9 مارچ تک جواب طلب کر لیا

بدھ 22 فروری 2017 17:52

سندھ ہائی کورٹ نے ڈیپ سی ٹرالرز کو لائسنس جاری کرنے سے متعلق دائردرخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈیپ سی ٹرالرز کو لائسنس جاری کرنے سے متعلق دائردرخواست پروفاقی حکومت سے 9 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں ڈیپ سی ٹرالرز کو لائسنس جاری کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں نجی کمپنی کی جانب سے ڈیپ سی ٹرالرز سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لائسنس جاری نہیں کئے جارہے ہیںجس کے باعث حکومت اور کمپنی کو یومیہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔چین سے 2015 میں 6 فشنگ ٹرالرز منگوائے تھے اجازت نہ ملنے کے باعث ٹرالرز پورٹ پر ہی کھڑے ہیں عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے وفاقی حکومت سے ڈیپ سی ٹرالرز کے لائسنس جاری کرنے سے متعلق 9 مارچ تک جواب طلب کر لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :