فیکٹری میں آگ لگنے ،سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت دو افراد جاں بحق

سلنڈر دھماکے سے کمسن بچی کی ہلاکت کیخلاف ورثاء اور اہل علاقہ کا جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج ،نعرے بازی

بدھ 22 فروری 2017 17:39

فیکٹری میں آگ لگنے ،سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت دو افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) لاہور کے علاقہ مانگا منڈی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے اور بیگم پورہ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 2افراد جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے قریب فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت سلمان کے نام ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا گیاتاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی پولیس نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہیجبکہ بیگم پورہ کے علاقہ گجرپورہ میں واقع ایک گھر میں سلنڈر میں دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی علیشہ شدید زخمی ہو کر جان کی بازی ہار گیا بچی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بچی کی میت اٹھا کر جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔

مظاہرین نے کہا کہ 8ماہ سے گیس نہیں آرہی جس کی وجہ سے سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ، ہر ماہ ہزاروں روپے کے بل تو آجاتے ہیں لیکن گیس نہیں آتی ۔ اس سے قبل بھی سلنڈر دھماکے کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔

متعلقہ عنوان :