Live Updates

احتساب کے ادارے سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ،حکومتی ارکان کے حالات برے ہیں،ان کا چہرہ مزید نہیں دیکھنا پڑے گا، امید ہے پانامہ کیس کا (آج ) فیصلہ آجائیگا، ایک اسپیکر نواز شریف اور دوسرا شہباز شریف کا دفاع کر رہا ہے،حکومت صرف شریف خاندان کی چوری چھپانے میں لگی ہے ، سب شریف خاندان کی نوکری کررہے ہیں ،2013میں الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ملا ہوا تھا،اٹارنی جنرل کے رویہ شرمنا ک ہے،حکومت کا ایک نمائندہ شیروانی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے ،اداروں کو تباہ کیا گیا ہے،خیبرپختونخوا پولیس غیرسیاسی ،پنجاب پولیس کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیاجاتا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 17:39

احتساب کے ادارے سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ،حکومتی ارکان  کے حالات برے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے ادارے سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں،حکومتی ارکان کو نظر آرہا ہے کہ ان کے حالات برے ہیں،امید ہے (آج ) جمعرات کوپانامہ کیس فیصلہ آجائے گا، جو بھی فیصلہ آیا اس سے قوم کو فائدہ ہوگا،ان کا چہرہ مزید نہیں دیکھنا پڑے گا، ایک اسپیکر نواز شریف اور دوسرا شہباز شریف کا دفاع کر رہا ہے،2013میں الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ملا ہوا تھا،اٹارنی جنرل کے رویے پر بھی شرم آتی ہے،حکومت کا ایک نمائندہ شیروانی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے،موٹو گینگ کے حالات برے نظر آرہے ہیں،ادارے ایسے ہی تباہ نہیں ہوئے ان کو تباہ کیا گیا ہے،ہم پولیس کی بھرتی میں پیسے نہیں بناتے،خیبرپختونخوا پولیس غیرسیاسی ہے،پنجاب میں پولیس کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ صحافی اعظم گل سے بدتمیزی کی مذمت کرتا ہوں،پاکستان کے تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں،احتساب کے ادارے سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں،حکومتی ارکان کو نظر آرہا ہے،ان کے حالات برے ہیں،امید ہے کل فیصلہ آجائے گا،ان کا چہرہ مزید نہیں دیکھنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ٹھیک بات کی گئی کہ کل نیب کا جنازہ نکل گیا تھا،نیب کا کام صرف شریف خاندان کے مفاد کا تحفظ کرنا رہ گیا ہے،ایف بی آر پیسہ جمع کرنے کے بجائے سودے بازی کرتا ہے،چھ باریاں لینے والے اداروں کو مزید تباہ کریں گے،ایک فیملی کی کرپشن کے خلاف ایک سیدھا سا کیس تھا،ایف بی آر کا رویہ کیا تھا سپریم کورٹ کو پتہ چل گیا۔

عمران خان نے کہا کہ ادارے ایسے ہی تباہ نہیں ہوئے ان کو تباہ کیا گیا ہے،ہم پولیس کی بھرتی میں پیسے نہیں بناتے،خیبرپختونخوا پولیس غیرسیاسی ہے،مخالفین کے خلاف کارروائی نہیں کرتی،پنجاب میں پولیس کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اسپیکر نواز اور دوسرا شہباز شریف کا دفاع کر رہا ہے،2013میں الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ملا ہوا تھا،اٹارنی جنرل کے رویے پر بھی شرم آتی ہے،سب لوگ شریف خاندان کی نوکری کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ کل پانامہ کیس کا فیصلہ آجائے،حکومت صرف شریف خاندان کی چوری چھپانے میں لگی ہے،حکومت کا ایک نمائندہ شیروانی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے،موٹو گینگ کے حالات برے نظر آرہے ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل کو بار بار کہا آپ شریف خاندان کے نمائندے نہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے کیس الیکشن کمیشن میں بھیجا گیا،اصل کاغذات میں مریم نواز بینفیشل اونر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ آیا اس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات