امریکی سفیرڈیوڈہیل سےسیکریٹری خارجہ اعزازچودھری کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال،پاکستان میں حملوں کی ذمےداری قبول کرنیوالے دہشتگردگروپوں کیخلاف کارروائی کی،امریکادہشتگردنیٹ ورکس ختم کرنےکیلیےپاکستان سےملکرکام کرتارہیگا،امریکی سفیرڈیوڈہیل کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 فروری 2017 17:29

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) : سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری نے امریکی سفیرڈیوڈہیل سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات کے دوران امریکی سفیرنےاعزازچودھری کوامریکا میں سفیرکی ذمے داری ملنےپرمبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانہ کاکہناہے کہ امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا دہشتگرد نیٹ ورکس ختم کرنے کیلیے پاکستان سے ملکر کام کرتا رہے گا۔ امریکی فورسزنے دہشت گرد گروپوں کے خلاف افغان فورسز سےملکر کام کیا۔ امریکی سفیرنے مزید کہا کہ پاکستان میں حملوں میں ذمے داری قبول کرنیوالے گروپوں کیخلاف کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :