وفاقی وزیر انوشے رحمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 17:14

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء): وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی انوشے رحمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست صحافی اعظم گل کی جانب سے دائر کی گئی ۔ اعظم گل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے احاطے میں انوشے رحمان نے میرا موبائل چھینا اورایف آئی اے کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ 14 سال کے لیے جیل بھجوانے کی بھی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ بااثر وزیر نے مجھے گریبان سے بھی پکڑا۔ مجھے با اثر وزیر سے خطرہ ہے لہٰذا مجھے تحفظ دیا جائے۔ اعظم گل نے انوشے رحمان کئ خلاف مقدمہ درج کرنے کے یے درخواست دائر کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے اعظم گل کی جانب سے دائر درخواست وصول کر لی گئی ہے ۔ درخواست کوقانونی کارروائی کے لیے لیگل برانچ کو بھجوایا جائے گا۔ یاد رہے کہ آج صبح پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں انوشے رحمان نے ایک صحافی کا موبائل چھین لیا تھا جس پر صحافی برادری ایک گھنٹے تک سپریم کورٹ کے باہر سراپا احتجاج رہی۔