نیب خیبرپختونخوا کی کارروائی ، خوردبرد کے الزام میں ہائی وے ڈویژن سی این ڈبلیوفاٹاکے ا یکس ای این اورٹھکیدارگرفتار

بدھ 22 فروری 2017 17:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے خردبردکے الزام میں ہائی وے ڈویژن سی این ڈبلیوفاٹاکے ا یکس ای این اورٹھیکیدارکو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیور خیبرپختونخوا کے مطابق دونوں ملزم ملی بھگت سے کرم ایجنسی روڈ کی تعمیرمیں چھ کروڑ روپے کے غبن میں ملوث ہیں۔ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دس کلومیٹرروڈ کی تعمیرکے لیے آٹھ کروڑ روپے جاری کیے گئے تھے جبکہ ٹھیکیدار کو سڑک بنائے بغیر مکمل ادائیگی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :