کچہری حملے پر مایوس نہیں، اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے 3خودکش حملہ آوروں کو روکا،ناصرخان درانی

سی پیک مخالف قوتیں دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے منصوبے کو ناکام بنا کر التوا کا شکار کرنا چاہتے ہیں،آئی جی کے پی کے

بدھ 22 فروری 2017 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے کہاہے کہ کچہری حملے پر مایوس نہیں، اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے تیں خودکش حملہ آوروں کو روکا ۔ سی پیک کی مخالف قوتیں دہشت گردی کی کارروائیاں کرررہے ہیںآئی جی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان درانی کا کہنا تھا پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین خودکش حملہ آوروں کو روک کر بڑی تباہی کامنصوبہ ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ سی پیک مخالف قوتیں دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے منصوبے کو ناکام بنا کر التوا کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ تنگی کچہری پر حملے میں کسی اہلکار نے اپنی جگہ نہیں چھوڑی ۔

انکاکہنا تھا تفتیش میں کافی حد تک ملوث لوگوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ناصر خان درانی نے کہا اگر بارہ سو دہشت گرد نہ مارے جاتے تو صورتحال اس سے مختلف ہوتی۔ انہوں نے عوام سے دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ارد گرد ہی رہتے ہیںاس پرکڑی نظررکھیں۔ ناصرخان دران نے حملہ ناکام بنانے والوں کے لیے حکومت سے پیکج کے مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :