پرویز مشرف کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے وزارت دفاع سے فول پروف سیکیورٹی مانگنے کی درخواست دائر کر دی گئی

بدھ 22 فروری 2017 17:22

پرویز مشرف کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے وزارت دفاع سے فول پروف سیکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے وزارت دفاع سے فول پروف سیکیورٹی مانگنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کی جانب سے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کو وطن واپس آنے پر وزارت دفاع کی جانب سے سیکیورٹی دی جائیسابق صدر عدالتوں میں پیش ہو کر واپس بیرون ملک علاج کے لیے جانا چاہئے تو انھیں اجازت دی جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے موکل کو وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں لہذا وزارت دفاع سیکیورٹی مہیا کرے۔

متعلقہ عنوان :