Live Updates

نواز شریف نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا اب عمران خان کو بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا ،ْسعد رفیق

مشرف کے بعد عمران خان سازش کررہے ہیں ،ْ مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 17:22

نواز شریف نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا اب عمران خان کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا اب عمران خان کو بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ (ن) لیگ کو ہمیشہ نہ صرف پاکستان کو مضبوط کرنے کی سزا دی گئی بلکہ مختلف ادوار میں کمزور کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے، آج سے پہلے یہ سازش جنرل پرویزمشرف نے کی اور اب عمران خان کی شکل میں کی جارہی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹرائل عمران خان کرتا ہے، میڈیا کرتا ہے لیکن ہم پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے، کوئی بھی ہمارا مینڈخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاناما کا مقدمہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جب کہ عدالت میں لایا جانے والا کیس عدالت کے بجائے سڑکوں پر لایا گیا لہذا عوام کی عدالت میں پاناما کا مقدمہ لڑیں گے، نواز شریف نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا اب عمران خان کو بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا۔یٹ چھین نہیں سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات