Live Updates

الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ 16مارچ کو سنائیگا

بدھ 22 فروری 2017 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بھجوائے گئے ریفرنس کا فیصلہ 16مارچ کو سنائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردارمحمد رضا کی صدارت میں 5 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے رکن طلال چوہدری اور دیگر کے نااہلی کے سپیکرکی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس ،ْ جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں محمد خان ڈاہا اوردیگر کے ریفرنس کی سماعت ہوئی اس دوران مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ اراضی پر عمران خان اورجمائماکے تین مختلف بیانات سامنے آئے ہیں،2014 اور2015ء کے گوشواروں میں کہا گیا کہ بنی گالہ اراضی انہیں بطور تحفہ ملی ، اراضی کو بیانات میں کہیں تحفہ ، کہیں خریداری اورکہیں بے نامی ظاہر کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ان سے دریافت کیا کہ وہ مزید کتنا وقت لیں گے، ہم پورا کیس سن چکے ہیں۔ بعد ازاں بینچ نے اس کیس کا فیصلہ 16مارچ کو سنانے کا اعلان کیا ،ْ ان دونوں کے خلاف دائر نئی درخواستوں پر دلائل کیلئے 8 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات