دعا کرتا ہوں جمعرات کو کیس کا فیصلہ آجائے ،ْ فیصلہ جو بھی ہوگا قبول کرینگے ،ْعمران خان

ساری حکومت شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے، نیشنل ایکشن پلان سمیت ملک میں کوئی کام نہیں ہورہا ،ْمحمدزبیر کو ضمیر بیچنے پر گورنرشپ مل گئی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 17:15

دعا کرتا ہوں جمعرات کو کیس کا فیصلہ آجائے ،ْ فیصلہ جو بھی ہوگا قبول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں جمعرات کو کیس کا فیصلہ آجائے ،ْ فیصلہ جو بھی ہوگا قبول کرینگے ،ْ ساری حکومت شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے، نیشنل ایکشن پلان سمیت ملک میں کوئی کام نہیں ہورہا ،ْمحمدزبیر کو ضمیر بیچنے پر گورنرشپ مل گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک خاندان نے اپنی کرپشن کرنے اوربچانے کیلئے ادارے تباہ کردئیے ،ْپاناما پیپرز میں آنیوالی440افرادپرایف بی آرکاکیارویہ تھاسب کوپتاچل گیاانہوں نے کہا کہ ہم سب پر پنجاب میں ایف آئی آر کٹی ہوئی ہیں، مجھے اشتہاری بنایا ہوا ہے۔میرا نام پانامامیں نہیں لیکن پھر بھی میرا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ،ْمجھے بلیک میل کیا گیا کہ پاناما کیس سے پیچھے ہٹ جائوں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی کی منی ٹریل قطری ہے ،ْہمارے ٹیکس کے پیسے اٹارنی جنرل کو ملتے ہیں لیکن وہ شریف خاندان کے لیے عدالت میں کھڑے تھے۔انہوںنے کہاکہ جمعرات تک کیس ختم ہوجائے کیونکہ ان میں سے ایک شخص اگلے روز تک پاگل ہوجائیگا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محمدزبیر کو ضمیر بیچنے پر گورنرشپ مل گئی ہے۔پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول کریں گے۔

عمرا ن خان نے کہاکہ حکومت کا ایک نمائندہ شیروانی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے ، عمران خان نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان میں لفافہ صحافت متعارف کروائی جس کے صحافت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ۔ عمران خان نے کہاکہ ہمیں سپریم کورٹ کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ یہاں کیس کی سماعت ہونے سے عوام کو نواز شریف کی کرپشن کے حوالے سے آگاہی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :