وزیراعظم محمد نوازشریف3روزہ دورے پرترکی پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

وزیراعظم کےاعزازمیں آج رات عشائیہ دیاجائیگا،ترکی کی اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کےپانچویں اجلاس میں شرکت کریںگے۔حکومتی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 فروری 2017 16:53

وزیراعظم محمد نوازشریف3روزہ دورے پرترکی پہنچ گئے،پرتپاک استقبال
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) : وزیراعظم محمد نواز شریف ترکی کے تین روزہ سرکاری دورہ پر بدھ کو انقرہ کے ہوائی اڈہ ایسن بوگا پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر ترکی کے وفاقی وزیر برائے کھیل و نوجوانان عاکف کاگاتے کلک، سینئر پارلیمنٹرین اور انقرہ کے نائب گورنر نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ دو چھوٹے بچوں نے انہیں اور بیگم کلثوم نواز کو گلدستے پیش کئے۔

(جاری ہے)

وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر تجارت خرم دستگیر، معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ انقرہ میں قیام کے دوران وزیراعظم اپنے ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی سٹرٹیجی تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی شریک صدارت کریں گے۔ ترک وزیراعظم کے ساتھ دیگر مصروفیات کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف کے پروگرام میں ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات بھی شامل ہے۔ وزیراعظم ترکی میں جولائی 2016ء کی ناکام بغاوت کے بعد ترک قیادت اور جمہوری اداروں کے ساتھ پاکستان کی ٹھوس یکجہتی کے اظہار کیلئے ترک پارلیمنٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :