آذر بائیجان کے صدر نے اہلیہ کو اپنا نائب تعینات کر دیا

ا 21 وی صدی میں خاندانی حکمرانی کی کوئی جگہ نہیں ہے،پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کی شدید تنقید

بدھ 22 فروری 2017 17:00

آذر بائیجان کے صدر نے اہلیہ کو اپنا نائب تعینات کر دیا
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اپنی گلیمرس اہلیہ مہربان علیویہ کو پہلی نائب صدر تعینات کر دیا ہے، اقدام کامقصد اقتدار پر خاندان کے قبضہ کو مضبوط بنانا ہے،ادھر پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر عیسیٰ گمبار نے فیصلے کو ہدف تنقید بناتے کہاہے کہ 21 وی صدی میں خاندانی حکمرانی کی کوئی جگہ نہیں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا 52 سالہ علیویہ اعتماد پر پورا اتریں گی، اپوزیشن لیڈر عیسیٰ گمبار نے فیصلے کو ہدف تنقید بناتے کہاکہ 21 وی صدی میں خاندانی حکمرانی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :