بھارت سی217ہندو یاتری مہاشورا تری کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے استقبال کیا یاتریوں کیلئے سکیورٹی ،ْ سفر ،ْ رہائش و میڈیکل کی سہولیات سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے،صدیق الفاروق پاک دھرتی سے ہمارا محبت کا رشتہ ہے جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتا ، یہاں آکر اپنائیت محسوس کرتے ہیں ،شوپر تاب بجاج

بدھ 22 فروری 2017 16:55

بھارت سی217ہندو یاتری مہاشورا تری کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) بھارت سے 217 ہندو یاتری ہندو مذہب کے تہوار مہاشورا تری کی تقریبات میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ،ْ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے ہندو یاتریوں کا استقبال کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ اس سال 217ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد سے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے کیونکہ قبل ازیں 80 تا 85 ہندو یاتری پاکستان آتے تھے لیکن اس بار 237 ویزے جاری کئے گئے جن میں سے 217 ہندو یاتری پاکستان آئے، انہوں نے کہا کہ پاک‘ بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان امن ہونا چاہئے ،صدیق الفاروق نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر یاتریوں کیلئے سکیورٹی ،ْ سفر ،ْ رہائش و میڈیکل کی سہولیات سمیت تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ،ْ مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھارت سے دوستانہ تعلقات کی پیشکش کی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی مذاکرات کے ذریعے حل ہونی چاہیے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں اورخطے میں امن اور خوشحالی کا دور درہ ہو ، ہندو یاتریوں کے وفد کے لیڈر شوپر تاب بجاج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک دھرتی سے ہمارا محبت کا رشتہ ہے جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتا ، یہاں آکر اپنائیت محسوس کرتے ہیں،انہوںنے کہاکہ شوراتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے جمہوری ادوار کے ساتھ ساتھ ضیاء الحق کے دور میں بھی آئے ،انہوںنے کہاکہ پاک ‘بھارت کشیدگی کے حوالے سے ہمارا دل خون کے آنسو روتاہے،انہوںنے کہاکہ پاکستان آنے کو دل کرتاہے لیکن بھارتی حکومت بلاوجہ پابندیاں عائد کرتی ہے، شوپر تاب بجاج نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی حکومت ہندوئوں کے مذہبی مقامات کی بحالی اور آرائش پر کروڑوںروپے خرچ کر رہی ہے جس پر پاکستان حکومت اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے مشکور ہیں ،انہوںنے کہاکہ اس بار بھارت کی 14ریاستوں سے یاتری آئے ہیں،یاتری بدھ کو لاہور میں قیام کے بعد (آج)23فروری کو کٹاس راج روانہ ہوجائیں گے جہاں24فروری کومرکزی تقریب منعقد ہوگی ،25فروری کو یاتری لاہور آئیں گے جہاںو ہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب قیام کریں گے، یاتری26فروری کو شاہی قلعہ لاہور میں ’’لوکی سمادھی ‘‘ جبکہ27فروری کو کرشنا مندر کا دورہ کریں گے اور 28فروری کو واہگہ بارڈکے راستے واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :