آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کی بیوہ کو پچاس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا

بدھ 22 فروری 2017 16:52

آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کی بیوہ کو پچاس لاکھ روپے کا امدادی چیک ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ تقریب میں شہید کانسٹیبل شہباز سعید کی بیوہ کو پچاس لاکھ روپے کی امدادی رقم پر مشتمل چیک دیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر اے آئی جی ویلفیر سندھ عبدالاسلام شیخ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کہ پولیس شہداء کے ورثاء کے لئے حکومت سندھ نے امدادی رقم بیس لاکھ سے پچاس لاکھ کرنے کی منظوری پر مشتمل باقاعدہ اعلامیہ یکم جون 2016ء کو جاری کیا گیا اور اس تسلسل میں مسمات الزبتھ کو دیا جانیوالا یہ پہلا چیک ہے جواے جی سندھ آفس سے شہید کمپینسیشن اکاؤنٹ کے تحت شہید کانسٹیبل شہباز سعید کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی ایسٹ نے 13جولائی 2016ء کواپنے دفتر سے جاری تعزیتی مکتوب میں بتایا کہ شہید کانسٹیبل شہباز سعید ضلع شرقی کے اینٹی اسٹریٹ کرائمز اسکواڈ میں فرائض پر مامور تھا جب 5 جولائی 2016ء کو حسن اسکوائر اپارٹمنٹ بلاک 13/اے گلشن اقبال پر دوران فرائض دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :