Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف جدید پاکستان کے بانی ہیں اور ملک کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں، ان کو پہلے جنرل (ر) پرویز مشرف اور جسٹس سجاد علی شاہ اور اب عمران خان کی شکل میں سازش کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وزیر اعظم،ان کے خاندان اور مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم پاناما کا مقدمہ عوام کی عدالت میں لڑیں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 16:52

وزیر اعظم نواز شریف جدید پاکستان کے بانی ہیں اور ملک کو ترقی یافتہ بنانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف جدید پاکستان کے بانی ہیں اور ملک کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں، ان کو پہلے جنرل (ر) پرویز مشرف اور جسٹس سجاد علی شاہ اور اب عمران خان کی شکل میں سازش کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وزیر اعظم،ان کے خاندان اور مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم پاناما کا مقدمہ عوام کی عدالت میں لڑیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے مگر ہر بار ان کیخلاف سازشیں کی گئیں اور ترقی کا راستہ روکا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم آزادی صحافت اور صحافیوں کے ساتھ ہیں لیکن احتجاج اور ہنگامہ آرائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے انوشہ رحمان اور صحافی کے درمیان مسئلے کو اپنے آفس میں بات چیت حل کرانے کی تجویز دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات