علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈ ی اور ایم فل سمیت پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 22 فروری 2017 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نی11 پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز جن میں 5 پی ایچ ڈ ی اور 9 ایم فل پروگرامز شامل ہیں، کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ پی ایچ ڈی سطح کے جن پروگرامز کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ان میں کیمسٹری ،ْ فزکس ،ْ ماس کمیونیکیشن اور پاکستانی زبانیں جبکہ ایم فل پروگرامزمیں کیمسٹر ی ،ْ فزکس ،ْ ماس کمیونیکیشن ،ْ پاکستان سٹڈیز ،ْ تاریخ ،ْ پاکستانی زبانیں اور معاشیات شامل ہیں۔

یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپربھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ طلبہ اپنا رزلٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک اور ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق میٹرک ،ْ ایف ای،ْ بی ای،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان قبل ازیں کیا جاچکا ہے اور پوسٹ گریجویٹ کے باقی پروگرامز کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے تک کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نتائج کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ نئے داخلوں کی آخری تاریخ سے قبل تمام پروگراموں کے نتائج کے اعلان کو یقینی بنایا جائے اور یہ ہدایت بھی کی ہے کہ نتائج کے بروقت اعلانات کے ساتھ ساتھ اسناد اور ڈگریوں کے اجراء کے تمام عمل کو جلد از جلداور ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے طلبہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2017ء میں پیش کئے جانے والے تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز ،ْ رابط دفاتر اور ملک بھر میں قائم کئے گئے سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 051-111-112-468سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 6مارچ 2017ء مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :