فوجی عدالتوں میں ممکنہ توسیع کے بارے دونوں ایوانوں کے پارلیمانی رہنمائوں کا وسیع مشاورتی اجلاس کل ہو گا

بدھ 22 فروری 2017 16:45

فوجی عدالتوں میں ممکنہ توسیع کے بارے دونوں ایوانوں کے پارلیمانی رہنمائوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء)فوجی عدالتوں میں ممکنہ توسیع کے بارے دونوں ایوانوں کے پارلیمانی رہنمائوں کا وسیع مشاورتی اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا ‘ اس اجلاس میں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی صورت میں قومی اسمبلی کا اجلاس 27 فروری کو طلب کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

‘ پارلیمانی رہنمائوں کے اس 6 ویں مشاورتی اجلاس میں سینیٹ کی پارلیمانی جماعتوں کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے اور اسپیکر کو باضابطہ طور پر نامزدگیاں ملنے پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ‘ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان ‘ پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر ‘ مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید ‘ بی این پی (مینگل ) کے سینیٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مسلم لیگ (ف) کے سینیٹر مظفرحسین شاہ ‘ بی این پی(عوامی) کے میر اسرار اللہ خان زہری ‘ نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل خان بزنجو ‘ ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ ‘ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس احمد بلو ر ‘ ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی ‘ فاٹا کے سینیٹر ہدایت اللہ کو مشاورتی اجلاس میں مدعو کر لیا گیا ہے اراکین سینٹ کی شرکت کے ساتھ فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق پارلیمنٹ کے رہنمائوں کا یہ پہلا مشترکہ اجلاس ہو گا۔