نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، اسحاق ڈار

بدھ 22 فروری 2017 16:45

نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، اسحاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کیا جارہا ہے،فوج کو ملک کے اندر اور بیرون ملک دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا ہے،ملک کی سول اور عسکری قیادت پاکستان کو پرامن بنانے کیلئے پرعزم ہے،دنیا پاکستان کو 16ویں بڑی معیشت بنتے دیکھنا نہیں چاہتی۔

بدھ کو یو ایس ایف اور ٹیلی نار کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کو ترقیاتی اور جدید ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی ہمارا وژن ہے،معاہدے کے تحت ٹیلی کمیونیکیشن پر 12ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،توقع ہے کہ منصوبہ بروقت مکمل ہوجائے گا،وزیراعظم فائبر آپٹک منصوبے کا پہلے ہی افتتاح کرچکے ہیں،فائبر آپٹک کا 9.2ارب روپے کا منصوبہ ہے،چینی کمپنی جلد کام شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وژن کے تحت مختلف شہروں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں،1999میں ایک آمر نے قبضہ کرکے ملکی ترقی کو روک دیا تھا،نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتصادی بحالی کے ساتھ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے بھی اقدامات کیے،پاکستان کی اقتصادی بحالی کو آج عالمی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں،دنیا پاکستان کو 16ویں بڑی معیشت بنتے دیکھنا نہیں چاہتی،فوج کو ملک کے اندر اور بیرون ملک دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا ہے،ملک کی سول اور عسکری قیادت پاکستان کو پرامن بنانے کیلئے پرعزم ہے