شہدادپور،پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن ، 2افراد گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 16:39

شہدادپور،پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن ..
شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن ، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو افغانی مشکوک حالت میں گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ کی ہدایت پر شہدادپور کے ڈی ایس پی عابد قائم خانی اور ایس ایچ او بدرالدین برڑو نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دو افغانیوں عبداللہ جان اور سرور خان کو مشکوک حالت میں گرفتار کر لیا ۔ دونوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں افغانی شہر میں دن کے اوقات میں کئی دنوں سے سلاجیت اور سانڈے کا تیل فروخت کررہے تھے اور رات کو مختلف مقامات پر رہائش اختیار کی ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :