آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کی بیوہ کو پچاس لاکھ کی امدادی رقم پر مشتمل چیک دیا

بدھ 22 فروری 2017 16:39

آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کی بیوہ کو پچاس لاکھ کی امدادی رقم پر مشتمل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ سی تقریب میں شہید کانسٹیبل شہبازسعید کی بیوہ مسمات الزبتھ کو پچاس لاکھ کی امدادی رقم پر مشتمل چیک دیا۔ اس موقع پر اے آئی جی ویلفیر سندھ عبدالاسلام شیخ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ کہ پولیس شہداء کے ورثاء کے لیئے حکومت سندھ نے امدادی رقم بیس لاکھ سے پچاس لاکھ کرنے کی منظوری پر مشتمل باقاعدہ اعلامیہ مورخہ یکم جون سال 2016ئ؁ کو جاری کیا تھا اور اس تسلسل میں مسمات الزبتھ کو دیا جانیوالا یہ پہلا چیک ہے ۔

جس کا نمبر 2625928 ہے جوکہ اے جی سندھ آفس سے شہید کمپینسیشن اکاؤنٹ کے تحت شہید کانسٹیبل شہباز سعید بکل نمبر 715 ولد سعید بھٹی کے لیئے جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی ایسٹ نے مورخہ 13جولائی سال 2016ئ؁ کو اہنے دفتر سے جاری تعزیتی مکتوب میں بتایا کہ شہید کانسٹیبل شہباز سعید بکل نمبر 715ولد سعید بھٹی ضلع شرقی کے اینٹی اسٹریٹ کرائمز اسکواڈ میں فرائض پر مامور تھا مورخہ 05جولائی سال 2016ئ؁ کو بوقت 2315بجے بالمقابل حسن اسکوائر اپارٹمنٹ بلاک 13/اے گلشن اقبال دوران فرائض دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوا جس کا مقدمہ الزام نمبر 287/16 بجرم دفعہ 302/34 ، 7ATA تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا۔

مکتوب کے مطابق شہید کانسٹیبل نے مورخہ 30نومبر سال 1992ئ؁ میں محکمہ پولیس سندھ کو جوائن کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :