مسلم لیگ (ن) کے رہنما پاناما لیکس کیس کی وجہ سے بدہواسی کا شکار ہوچکے ہیں،مولا بخش چانڈیو

بدھ 22 فروری 2017 16:39

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پاناما لیکس کیس کی وجہ سے بدہواسی کا شکار ہوچکے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر مملکت انوشہ رحمن کی جانب سے صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پاناما لیکس کیس کی وجہ سے بدہواسی کا شکار ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی میڈیا اور دوسرے اداروں کو عزت نہیں دی ہے ۔

عدلیہ پر حملہ کرنے والوں سے اچھائی کی امید کیسے کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزارت پانی و بجلی چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے ۔عابد شیر علی نے حیسکو میں جو وائسرائے بٹھایا ہوا ہے وہ عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتا ہے ۔ پنجاب کے حکمران تو اپنا کچرا بھی بیرون ملک اداروں سے اٹھوارہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام کروارہی ہے ۔