Live Updates

الزامات لگانا اور پگڑیاں اچھالنا ہی عمران خان کا نیاپاکستان ہے ،ْدانیال عزیز

عمران خان اگرسچے ہیں تو جمائما سے لئے گئے پیسوں کی منی ٹریل بتائیں ،ْ گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 16:37

الزامات لگانا اور پگڑیاں اچھالنا ہی عمران خان کا نیاپاکستان ہے ،ْدانیال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ الزامات لگانا اور پگڑیاں اچھالنا ہی عمران خان کا نیاپاکستان ہے ،ْعمران خان اگرسچے ہیں تو جمائما سے لئے گئے پیسوں کی منی ٹریل بتائیں،2003ء کے گوشواروں کے مطابق عمران خان ٹیکس چوری میں ملوث رہے ہیں، وہ حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن) کے رکن طلال چوہدری اوردیگر کے عمران خان کے خلاف نااہلی کے ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ الزامات لگانا اور پگڑیاں اچھالنا ہی عمران خان کا نیا پاکستان ہے، تحریک انصاف نے شریف خاندان کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کررکھی ہے جبکہ 4 سال میں نواز شریف کا گراف اوپر ہی گیا ہے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بہت بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں، نیازی سروسز کے نام 6 اورکمپنیاں سامنے آئی ہیں، عمران خان کی آف شور کمپنیوں میں ان کی بہنوں کے نام بھی ہیں،کیا عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی تذلیل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے فلیٹس سے متعلق بار بار اپنے بیانات تبدیل کئے، عمران خان اگرسچے ہیں تو جمائما سے لئے گئے پیسوں کی منی ٹریل بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2003ء میں الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اپنے گوشواروں میں 65 لاکھ روپے خود ادا کرنے کا اعتراف کیا، وہ بتائیں کہ کیا یہ پیسے انہوں نے اپنے آپ کو گفٹ کئے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ وہ پرنس راشد خان کی پرچیاں کیوں دے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :