اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اور سرکاری سکولوں میں منشیات کے استعمال کیخلاف دائر درخواست پر دس دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی

بدھ 22 فروری 2017 16:37

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اور سرکاری سکولوں میں منشیات کے استعمال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی اور سرکاری سکولوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری کیڈ ،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے دس دن کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر حکومت کی جانب سے سٹینڈ نگ کونسل عبدالخالق تھند عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :