اسلام آباد ہائیکورٹ نے باجوڑ کی نجی کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری سیفران کو طلب کر لیا

بدھ 22 فروری 2017 16:37

اسلام آباد ہائیکورٹ نے باجوڑ کی نجی کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت سیفران کی جانب سے باجوڑ کی نجی کمپنی کے کان کنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری سیفران کو کل جمعرات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تو اس موقع پر نجی کان کن کمپنی کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر فاضل جسٹس نے جوائنٹ سیکرٹری سیفرون سے استفسار کیا کہ وزارت سیفران کس قانون کے تحت کان کنی کے لائسنس جاری اور منسوخ کر رہا ہے، فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لائسنس جاری کیا، سیفران نے کیسے منسوخ کیا تو جوائنٹ سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ فاٹا کے حوالے سے تمام امور وزارت سیفرون دیکھتی ہے۔عدالت نے وزارت سیفران کے سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :