ملک کو ترقی کی راہ سے نکالنے اور دھرنا سیاست کرنیوالوں کا احتساب قوم کرے گی ،عابد شیر علی
عمران خان جہانگیر ترین کے منشی بنے ہوئے ہیں ،ان کے جہاز میں گھومتے ہیں ،پاناما کیس میں وزیراعظم اور ان کی فیملی سرخرو ہوگی،وزیر مملکت پانی و بجلی لاڑکانہ میں 90ارب روپے رقم خورد برد کی گئی اگر یہ رقم کراچی میں استعمال کی جاتی تو شہر پیرس بن جاتا،کراچی کی صفائی کیلئے شہباز شریف سے درخواست کرونگا حکومت سندھ کو چاہئے وہ مفرور شرجیل میمن کو گرفتا ر کرے جس کے گھر سے اربوں روپے برآمد ہوئے تھے،پورٹ قاسم پر کول الیکٹرک پاور پلانٹ کے دور ے کے موقع پر گفتگو
بدھ 22 فروری 2017 16:36
(جاری ہے)
کوئلہ سے چلنے والے 1320میگاواٹ کے اس پلانٹ کا 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 1320میگاواٹ پر مشتمل ہے ۔
منصوبے پر انتہائی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ یہاںجنات نے کام کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو ملک کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کررکھا ہے ۔مارچ2018تک پورے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ سندھ پاکستان کی آنکھیں ہیں جس کے بغیر روشنی نہیں مل سکتی تاہم صوبے میں کرپشن اپنے عروج پر ہے ۔لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر 90ارب روپے کی رقم خوردبرد کی گئی اگر یہ رقم کراچی میں استعمال کی جاتی تو یہ شہر آج پیرس بن چکا ہوتا ۔کراچی کی حالت زار دیکھ کر مجھے افسوس ہورہا ہے ۔شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے ۔میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم سے درخواست کروں گا کہ وہ کراچی کی صفائی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔عابد شیر علی نے کہا کہ سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن مفرور ہے ۔انہوںنے قوم کا پیسہ لوٹ کر خود ساختہ جلاوطنی اختیار کررکھی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری سے کہوں گا کہ شرجیل میمن کو پکڑ کر واپس وطن لائیں ۔حکومت سندھ کو بھی چاہیے کہ وہ مفرور شرجیل میمن کو گرفتا ر کرے جس کے گھر سے اربوں روپے برآمد ہوئے تھے ۔انہوںنے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ سے نکالنے اور دھرنا سیاست کرنے والوں کا احتساب قوم کرے گی ۔ہم آئندہ بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی وفاق کا نہیں بلکہ سندھ حکومت کا کام ہے ۔وفاق صوبے کو سہولیات فراہم کرتا ہے ۔پولیس کو جب تک غیر سیاسی نہیں بنایا جاتا اس وقت مثبت نتائج برآمد نہیں ہوسکتے ہیں ۔عابد شیر علی نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف اور ان کی فیملی سرخرو ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جہانگیر ترین کے منشی بنے ہوئے ہیں اور غریبوں کا خون چوسنے والے کے جہاز پر گھومتے ہیں ۔جہانگیر ترین ڈاکو ہے جو غریبوں کا استحصال کرتا ہے ۔یہی جہانگیر ترین عمران خان کے گھر اور دیگر لوازمات کے خرچے برداشت کرتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیل کئے گئے تندورڈی سیل اورگرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
کراچی کور میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.