Live Updates

عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کر دی گئی

بدھ 22 فروری 2017 16:36

عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف دائر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق جو آئینی مسئلہ پرلارجر بنچ تشکیل دیا جاتا ہے۔

سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمان نیازی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ ان کے خیال میں لارجر بنچ کی ضرورت نہیں ہے ، ایک دن کا وقت دیں عدالت کی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات