قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 25سال قید کی سزا کا حکم

بدھ 22 فروری 2017 16:33

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 25سال قید کی سزا کا حکم
سرگودھا۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) سرگودھا کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو 25سال قید جبکہ دوسرے کو 5سا ل قید اور مجموعی طور پر 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ شیخ جلیل کے ملزمان ظل حسنین او ر محمود حسن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 16ستمبر 2014کو پلاٹ کے تنازع پر حسن شاہ نامی شخص کو فائر نگ کرکے قتل کردیا ۔

تھانہ ترکھان والا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ ایڈ یشنل سیشن جج عارف خان نیازی نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظل حسنین کو 25سال قید جبکہ محمود حسن کو 5سال قید با مشقت کی سزا کا حکم سنایا ۔ دونوں ملزمان کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم بھی سنایا گیا جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :