فرانسیسی خلاباز نے کراچی کی خلا سے لی گئی سیٹیلائٹ تصویر جاری کر دی

بدھ 22 فروری 2017 16:26

فرانسیسی خلاباز نے کراچی کی خلا سے لی گئی سیٹیلائٹ تصویر جاری کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) فرانس کے خلا باز نے خلا سے کراچی کی لی گئی سیٹیلائٹ تصویر شوشل میڈیا پر شیئر کر دی ، شہریوں کی بڑی تعداد نے تصویر کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرانس کے خلا باز نے خلا سے کراچی کی رات میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کو شہریوں کی بڑی تعداد نے سراہا ہے۔فرانس کے خلا باز تھامس پیسکوئیٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ سے تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ بحرہ عرب کے کنارے پر واقع دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی رات کے وقت دلکش نظارہ پیش کر رہا ہے۔تصویر میں گہرے نیلے سمندر کے پانی کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے دوران شہر کی روشنیاں دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :