پا کستان بیت المال جلد گلگت میں ریجنل آفس کھولے گا ، اقبال حسن

گلگت میں پی بی ایم کے ریجنل آفس کی قیام سے یہاں کے ہزاروں یتیم ،بیوہ اور نادار افراد کے مسائل دہلیز پر حل ہو نگے ، وزیر اطلاعات گلگت بلتستان

بدھ 22 فروری 2017 16:20

پا کستان بیت المال جلد گلگت میں ریجنل آفس کھولے گا ، اقبال حسن
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) صو با ئی وزیر اطلاعات و پلا ننگ اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ پا کستان بیت المال بہت جلد گلگت میں ریجنل آفس کھول رہا ہے ۔ایم ڈی پا کستان بیت الما ل سے اس سلسلے میںبا ت ہو ئی ہے ، گلگت میں پی بی ایم کے ریجنل آفس کی قیام سے یہاں کے ہزاروں یتیم ،بیوہ اور نادار افراد کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو نگے ، ایم ڈی بیت المال نے یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ گلگت بلتستان کے زیا دہ سے زیا دہ معزور ، غریب ،نادار اور مستحقین کی ما لی مدد کی جا ئیگی ، بیت المال کا ادارہ ضرورت مند افراد کو مختلف شعبوں میں تر بیت فراہم کر یگا تاکہ وہ اپنے پا ئوں کھڑا ہو سکیں اور معاشرے کے کار آمد شہر ثابت ہوں۔

ایم ڈی بیت المال بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کر یں گے ،ان کے دورے سے ہزاروں مستحقین اور ضرورت مند افراد کی حوصلہ افزائی ہو گی جو حکومتی امداد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

،گلگت میں بیت المال کے ریجنل آفس کا قیام صو با ئی حکو مت کی اہم کا میابی ہے ۔ وزیر اطلاعات وپلا ننگ اقبا ل حسن سے محکمہ صحت بلتستان کے کنٹریکٹ ملازمین کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی ، وفد سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملا زمین کو بہت جلد مستقل کیا جائیگا ، صو با ئی وزیر نے کہا کہ اسمبلی کے آنے والے اجلاس میں اس معاملہ پر ضرور بات کی جائے گی،صو با ئی حکو مت سرکا ری ملا زمین کے تمام مسائل حل کر نے کیلئے اقدما ت اٹھا رہی ہے اور اس پر بہت جلد پیش رفت ہو گی ۔

وفد نے یقین دہا نی کرا نے پر وزیر اطلاعات و پلا ننگ کا شکریہ ادا کیا ۔ صو با ئی وزیر اطلاعا ت نے چار سدہ بم دھما کے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے شہید ہو نے وا لے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پا ک فوج دہشتگر دی کیخلا ف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے ، دہشتگر د ہمارے عزائم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، پوری قوم دہشتگردی کیخلا ف متحد ہے ۔

متعلقہ عنوان :