افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد کے قریب پہنچا دیئے

بدھ 22 فروری 2017 16:15

افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد کے قریب ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد کے قریب پہنچا دیئے ۔صوبہ ننگرھار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق گورنر گلاب منگل نے سول اور عسکری حکام کے ساتھ ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا پاکستان میں دہشت گردی کی ذمہ دار جماعت الاحرار سمیت کئی گروپوں کے مراکز افغانستان میں ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ کشیدگی کے باعث افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں بھجوا دیئے ہیں۔

افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد کے قریب ..

متعلقہ عنوان :