اڈیالہ جیل راولپنڈی کو دہشتگردوں کی طرف سے نشانہ بنانے کا خطرہ ،ْجیل کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے

بدھ 22 فروری 2017 16:14

اڈیالہ جیل راولپنڈی کو دہشتگردوں کی طرف سے نشانہ بنانے کا خطرہ ،ْجیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی طرف سے نشانہ بنانے کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے الرٹ کے بعد اڈیالہ جیل کی سکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی اور جیل کے اندر دہشتگردوں کیلئے الگ بیرک بنا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل کی حفاظت کیلئے 200 جوانوں پر مشتمل سکواڈ بنا دیا گیا ،ْ پولیس ،رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں نے جیل میں کنٹرول روم قائم کرلیا واضح رہے کہ گذشتہ روز چارسدہ تنگی کچہری کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ،ْ20 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :