احتساب عدالت کارینٹل اور گلف پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف سمیت سات ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس

ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ،ْرپورٹ

بدھ 22 فروری 2017 16:14

احتساب عدالت کارینٹل اور گلف پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف سمیت سات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے رینٹل اور گلف پاور کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت سات ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو عدالت نے سابق وزیر اعظم کے خلاف دائر دو ریفرنسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے گلف پاور کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا عدالت نے راجہ پرویزاشرف سمیت سات ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پرسماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی ۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :