نہایت پُر کشش ہونے پر خاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 15:32

نہایت پُر کشش ہونے پر خاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا
لندن (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء): حُسن کو عورت کا زیور سمجھا جاتا ہے۔ ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جاذب نظر اور پُر کشش دکھائی دے لیکن برطانیہ میں موجود ایک خاتون کا حُسن ہی اس کا دشمن بن گیا اور نوکری بھی ہاتھ سے گئی۔ برطانیہ کی ایک ٹی وی کمپنی نے نہایت پُر کشش ہونے پر ایک خاتون کو نوکری سے ہی نکال دیا۔ 24 سالہ ایما ہلسے کو یونی ٹی وی کے مینجر نے گھر بھیجتے ہوئے کہا کہ تمہیں ماڈل ہونا چاہئیے اور ریمپ پر کیٹ واک کرنی چاہئیے۔

ٹی وی کمپنی نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ مینجر کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ ہلسے نے بتایا کہ میں صبح 9:30 دفتر پہنچی، میری شفٹ 6 بجے ختم ہونا تھی تب ہی میرے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے مجھے یہ بتانا شروع کر دیا کہ مجھے کیا کرنا چاہئیے اور اتنے میں مجھے میرے ایجنٹ نے میسج بھیجا کہ میری مزید ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میں فوری طور پر مینجر کے پاس گئی اور تمام بات بتا دی ۔

مینجر نے مجھ سے دریافت کیا کہ کیا آپ ماڈل ہیں؟ کیا آپ کیٹ واک نہیں کرتیں؟ ہلسے نے بتایا کہ میں نے لپ اسٹک لگانے کے ساتھ ساتھ ٹراؤزر اور شرٹ زیب تن کر رکھا تھا لیکن میرے خیال سے لپ اسٹک اور لباس نا مناسب نہیں تھا۔ ہلسے نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مجھے میرے لباس اور ظاہری خوبصورتی پر گھر بھیج دیا گیا۔ یونی ٹی وی کے مالک کا کہنا تھا کہ جس مینجر نے ہلسے کو گھر بھیجا اس کو تین ماہ کا نوٹس مکمل ہونے پر گھر بھیجا گیا تھا۔