سیاہ فام امریکی شہریوں کی تاریخ ، امریکی تاریخ ہے،عظیم سیاہ فام شہریوں نے امریکی آرٹ پر گہرے نقوش چھوڑے ،پاکستان میں امریکی سفیر کا تقریب سے خطاب

بدھ 22 فروری 2017 15:35

سیاہ فام امریکی شہریوں کی تاریخ ، امریکی تاریخ ہے،عظیم سیاہ فام شہریوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ سیاہ فام امریکی شہریوں کی تاریخ امریکی تاریخ کاحصہ ہے،عظیم سیاہ فام شہریوں نے امریکی آرٹ پر اپنے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں افریقی نژاد امریکی کمیونٹی کی جدوجہد اور کارناموں کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں منائے جانے والے سیاہ فام امریکیوں کے مہینے کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ محفل ِموسیقی کے موقع پر کہی۔

تقریب میں ایمی کائیلاگسٹن اور مائیک ڈیل فیرو پر مشتمل امریکی جاز موسیقی کے طائفہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں پاکستانی اور امریکی مہمانوں نے شرکت کی۔امریکی طائفے کے دورہ پاکستان کا مقصد متنوع امریکی ورثہ کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ طائفہ امریکن وائسز، فن ،ثقافت اور تعلیم کی فاؤنڈیشن (فیس) اور پاکستان امریکا ایلومنائی نیٹ ورک (پوان) کے زیر اہتمام متعدد محفلیں اور تربیتی نشستیں منعقد کر رہا ہے۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس موقع پر کہا کہ سیاہ فام امریکی شہریوں کی تاریخ ، امریکی تاریخ ہے۔ بطور امریکی شہری اور عوام سیاہ فاموں کی تاریخ ہماری مجموعی تاریخ کاحصہ ہے۔ عظیم سیاہ فاموں نے امریکی آرٹ پر اپنے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی میں بہت طاقت ہے۔یہ دنیا سے متعلق ہماری سوچ کو چیلنج کرتی ہے اور ہمیں نت نئی آوازوں اور خیالات سے روشناس کراتی ہے۔ایمی کائیلاگسٹن نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفیر کی رہائش پر کنسرٹ اٴْن کے لیے ناقابل یقین تجربہ ہے۔

متعلقہ عنوان :