کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

بدھ 22 فروری 2017 15:31

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص  زخمی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نامعلوم افرااد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہدایت اللہ کو زخمی کردیا فائرنگ سے علاقے میںخوف وہراس پھیل گیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسلحہ سمیت حراست میں لیکر زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق حملے کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے سول لائن پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔