سوات ،پولیس کا سرچ آپریشن،6 افغانوں سمیت20 گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 15:28

سوات ،پولیس کا سرچ آپریشن،6 افغانوں سمیت20 گرفتار
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سوات کے مینگورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6افغانیوں سمیت20مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سوات کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس حبیب اللہ کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بدھ کے روز کارروائیوں میں مجموعی طور پر 20افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں6افغان باشندوں سمیت مشتبہ افراد شامل ہیں۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جو تخریبی مقاصد کے لئے استعمال ہونے کے لئے چھُپایا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد گرفتار افراد سے تفتیش اور پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :