رینجرز کی نگرانی میں تھانہ ڈیرہ رحیم کے 5چکوک میں رات 2بجے پولیس کا سرچ آپریشن ،8گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 15:28

رینجرز کی نگرانی میں تھانہ ڈیرہ رحیم کے 5چکوک میں رات 2بجے پولیس کا سرچ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پولیس نے رینجرز کی نگرانی میں ڈیرہ رحیم کے 5 چکوک میں سرچ آپریشن کے دوران 8مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں سے دو افراد کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح 2بجے چک 9-98ایل 9-99ایل ، 9-100ایل، 9-101ایل اور9-112ایل میں پولیس ، سی ٹی ڈی اور سراغ رسا اداروں نے سرچ آپریشن کیا اورآپریشن کے دوران 221بوتلیں شراب ، ایک پسٹل اور چار گولیاں برآمد کر لی اور محمد علی ، محمد وسیم ، سعید احمد ، شہزاد کو حراست میں لے لیا جبکہ محمد سلیم ، خضر ، غلام سخی اورعزیز اللہ کو بھی گرفتار کر لیا غلام سخی اور عزیز اللہ کا تعلق کوئٹہ ، بلوچستان سے ہے دونوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا ہے ۔

اور پولیس نے 4ملزموں کے خلاف شراب رکھنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزامات میں مقدمات بھی درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :