چارسدہ ،ْدہشتگرد سیشن وسول ججزکونشانہ بناناچاہتے تھے

بدھ 22 فروری 2017 15:25

چارسدہ ،ْدہشتگرد سیشن وسول ججزکونشانہ بناناچاہتے تھے
چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) چارسدہ میں مارے گئے تینوں دہشت گردوں کے فنگرپرنٹس حاصل کر لیے گئے ہیں ،ْدو دہشت گرد افغان اور ایک مہمند ایجنسی کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزچارسدہ میںتحصیل تنگی کی کچہری میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جس میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنائی گئی اور تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق دہشتگرد مہمند ایجنسی سے شب قدر میں داخل ہوئے۔دہشتگردوں کا مقصد سیشن جج اورسول ججزکونشانہ بناناتھا۔