کہا جا رہا ہے عدالت کے پاس وزیر اعظم کو نا اہل کرنیکا اختیار نہیں ،ْفوادچوہدری

بدھ 22 فروری 2017 15:25

کہا جا رہا ہے عدالت کے پاس وزیر اعظم کو نا اہل کرنیکا اختیار نہیں ،ْفوادچوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ تمام اداروں کو ایک ایک کرکے گرایا گیا ہے ،ْاب کہا جا رہا ہے کہ عدالت کے پاس وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں ۔فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ یہ الزامات بین الاقوامی ادارے نے لگائے ہیں ۔

(جاری ہے)

بات یہاں آگئی ہے کہ بچوں کو رگڑ دیں ،ْوزراء کو رگڑ دیں لیکن وزیر اعظم کو نا اہل قرار نہ دیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا کہ عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ کو عدالت کی معاونت کرنی ہے۔نواز شریف کو بچانے کے لئے 1962کے آئین کو کوٹ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کا آپ نے حال دیکھ لیا ،ْیہ جائیدادیں آئی کہاں سے ہیں یہ کورٹ کو بار بار کہہ رہے ہیں کہ آپ وزیر اعظم کو ہٹا نہیں سکتے۔عدالت کیس کو کسی ادارے میں اس لئے نہیں بھیج رہی کیوں کہ کوئی ادارہ اس معاملے کو لینے کے قابل ہی نہیں ۔