تنگی کچہری دھماکہ ،ْ حملہ آوروں کے 3 مشتبہ سہولت کار گرفتار

گرفتاریاں تنگی سے ملحقہ علاقوں میں کی گئیں، مشتبہ سہولت کاروں کے عملی کردارکی تفتیش کی جا رہی ہے ،ْ ڈی پی او چار سدہ

بدھ 22 فروری 2017 15:24

تنگی کچہری دھماکہ ،ْ حملہ آوروں کے 3 مشتبہ سہولت کار گرفتار
چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پولیس نے گزشتہ روز تنگی تحصیل کچہری پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق پولیس نے گزشتہ روزتنگی تحصیل کچہری پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ،ْیہ گرفتاریاں تنگی سے ملحقہ علاقوں میں کی گئیں، مشتبہ سہولت کاروں کے عملی کردارکی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی جگہ کو مکمل طور پر صاف کردیا گیا ،ْ تحصیل کچہری کے حملہ آوروں کے فنگرپرنٹس حاصل کرلیے گئے اورحملہ آوروں کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی بھجوا دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :