بھارتی جوانوں کے بعد اب افغان فوجیوں کو بھی کھانے سے شکایت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 15:13

بھارتی جوانوں کے بعد اب افغان فوجیوں کو بھی کھانے سے شکایت، ویڈیو سوشل ..
کابل (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : گذشتہ کچھ عرصے میں بھارتی جوانوں نے اپنے اعلیٰ افسران سے شکایات سے بھر پور ویڈیوزسوشل میڈیا پر کافی وائرل رہیں جن میں بھارتی جوانوں نے انتظامیہ کی جانب سے مہیا کیے جانے والے غیر معیاری کھانے  اور اعلیٰ افسران کے ناروا سلوک کی شکایات کیں۔ ان ویڈیوز نے بھارتی آرمی کے بھونڈے دعوووں کا منہ بولتا ثبوت دیا۔

بھارتی جوانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حال ہی میں افغان فوجیوں کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئی جس میں موجود دو افغان فوجیوں نے ہاتھ میں پکڑے کھانے سے متعلق شکایت کی ۔ افغان فوجیوں کی اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ۔ ہاتھ میں پکڑے کھانے کی طرف اشارے کر کے افغان فوجیوں نے سہولیات کے فقدان کی شکایت کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ  ایسا غیر معیاری کھانا کھانے کے بعد ہم کس طرح دشمن کا مقابل کر سکتے ہیں؟ بھارتی فوج اور افغان فوج کے جوانوں کی اس قسم کی ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے بعد پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں پاک آرمی پر پورا فخر ہے جو شہریوں کو تحفظ اور سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد پر موجود سپاہیوں کو بھی خوب خیال رکھتی ہے ۔ خیال رہے کہ سرحد پر موجود ایک پاکستانی فوجی نے بھی حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو ریلیز کی جس میں پاکستانی فوجی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہمیں گھر سے بھی اچھا کھانا ملے۔ افغان فوجیوں کی سوشل  میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :